دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سیاسی جماعتوں کا تعاون ضروری: نگران وزیراعلی پنجاب

Last Updated On 11 July,2018 03:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلی ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کا تعاون ضروری ہے، الیکشن کے دوران سیاسی جماعتیں مساوی مواقع حاصل کرسکیں گی، امیدوار سکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر حسن عسکری وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ نگران وزیراعلی نے کہا کہ حالات نازک ہیں، یہ جوش نہیں ہوش کا دامن تھامنے کا وقت ہے۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران پرامن ماحول سے ہی سیاسی جماعتیں مساوی مواقع حاصل کرسکیں گی، امیدواران سکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

وزیراعلی ڈاکٹر حسن عسکری نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کہا کہ امیدوار شکایت یا مسئلے کی صورت میں مقامی انتظامیہ، وزراء یا خود ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
 

Advertisement