شادی سے انکار، ظالم نے بیوہ کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا

Last Updated On 12 July,2018 07:39 pm

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان میں شادی سے انکار بیوہ خاتون کا جرم بن گیا، ملزم نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے خاتون کو قتل کر دیا۔

جناح پارک کی رہائشی بیوہ شمیم شیخ زید ہسپتال میں صفائی کا کام کرتی تھی۔ ملزم منیر شمیم سے شادی کا خواہشمند تھا۔ شمیم گزشتہ رات ڈیوٹی سے گھر واپس جانے لگی تو ملزم نے راستے میں روک لیا اور شمیم کو زبردستی گھر کے اندر لے جانے کی کوشش کی۔

شمیم نے مزاحمت کی تو منیر نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے شمیم کو قتل کر دیا۔ پولیس کی روایتی بے حسی کے سبب تا حال مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔
 

Advertisement