شیخ رشید کا ایک اور عوامی انداز سامنے آگیا

Last Updated On 13 July,2018 12:56 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ایک اور عوامی انداز سامنے آگیا۔ انتخابی مہم میں ہیوی بائیک پر آبیٹھے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

شیخ رشید نے انتخابی مہم کے دوران ہیوی بائیک پر بیٹھ کر ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کئے رکھا۔ گزشتہ روز شیخ رشید نے انتخابی مہم میں نان بائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نان لگائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:شیخ رشید کا ووٹ مانگنے کا نرالا انداز

اس سے قبل بھی شیخ رشید جیمز بانڈ کے انداز میں دھماکے دار انٹری ڈال کر سب کو حیران کر چکے ہیں۔