اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایران کے صدر حسن روحانی نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کو ٹیلیفون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد اور دورہ ایران کی دعوت دی ہے۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون کر کے انھیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران صرف پڑوسی ملک نہیں، مذہبی اور ثقافتی بندھن میں بندھے ہیں۔ ایران، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ خصوصی تجارتی تعلقات چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے سفارتی اور معاشی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا خواہشمند ہوں۔ وزراتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ایران کا دورہ کروں گا۔