عمران خان حلف اٹھانے کے بعد منسٹرز انکلیو میں رہیں گے، فواد چودھری

Last Updated On 10 August,2018 07:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری نے بتایا ہے کہ عمران خان حلف اٹھانے کے بعد کسی خصوصی گھر میں نہیں بلکہ منسٹرز انکلیو کے ایک عام سے گھر میں رہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کی رہائش پی ایم ہاؤس ہو گی اور نہ ہی وہ پنجاب ہاؤس، عمران خان کسی خصوصی گھر میں نہیں بلکہ منسٹر انکلیو کے ایک عام سے گھر میں رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی نامزد کر دیا گیا ہے، 13 اگست کو ارکانِ اسمبلی جبکہ وزیراعظم 18 اگست کو حلف اٹھائیں گے، حلف کی تیاریاں کل سے شروع ہو جائیں گی۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ کے بارے میں ابھی کوئی نامزدگی نہیں کی گئی۔