عمران خان کی تقریب حلف برداری میں 3 بھارتی کرکٹرز مدعو

Last Updated On 10 August,2018 04:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں بتایا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنی تقریب حلف برداری میں تین سابق بھارتی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب 18 اگست کو ہونے کا امکان ہے جس کے لیے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بھجوا دیا ہے۔