اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ووٹ رازداری افشا کرنے کے معاملے پر عمران خان کی معافی قبول کر لی۔ کمیشن نے تین، ایک سے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا۔
ووٹ رازداری افشا کرنے کے معاملے میں الیکش کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عمران خان کی معافی قبول کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن کے تین ارکان نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ ایک نے مخالفت کی۔
عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ مہر لگاتے ہوئے میڈیا نمائندوں نے اجازت کے بغیر تصویر بنائی، جان بوجھ کر قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، پھر بھی غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔