قومی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل قدر، آرمی چیف

Last Updated On 17 August,2018 11:49 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل قدر ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کیلئے کوشاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسیحی برادری کے اعزاز میں عشائیہ میں شرکت کی۔ کارڈنل جوزف اور سرفراز پیٹر سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے تعلیم، صحت اور قومی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا اور کہا کہ کارڈنل جوزف کی تقرری سے قومی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا، قومی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل قدر ہے، تعلیم، صحت اور سماجی خدمات میں مسیح بھائیوں نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا، ملکی دفاع میں اقلیتی بھائی کسی سے پیچھے نہیں رہے، بین المذاہب، ہم آہنگی اور بھائی چارے کیلئے کوشاں ہیں۔