اللہ وطن عزیز کو امن و خوشحالی عطا فرمائے :آرمی چیف

Last Updated On 22 August,2018 09:55 am

راولپنڈی (دنیا نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الاضحیٰ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ وطن عزیز کو امن و خوشحالی عطا کرے ۔

قوم کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے اہل وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہمیں اپنے نہیں اس وطن کیلئے ان تھک کام کرنا ہے۔