عید الاضحی: پنجاب میں 3، سندھ میں 4 تعطیلات

Last Updated On 18 August,2018 06:17 pm

لاہور، کراچی (روزنامہ دنیا) حکومت پنجاب نے سرکاری اداروں کیلئے عید الاضحی کی تین جبکہ سندھ حکومت نے چار سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 21تا 23اگست بروز منگل ،بدھ اور جمعرات کو سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

پنجاب حکومت نے وفاق کے مطابق عید قربان پر تین سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے 21 ، 22 اور 23 اگست بروز منگل ، بدھ اور جمعرات کے دنوں میں سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں تمام سرکاری محکمہ جات اور دفاتر بند رہیں گے ۔عید الاضحی کی چھٹیوں کے متعلق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،دوسری جانب سندھ حکومت نے 4 تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،سرکاری ملازمین چھ دن چھٹیاں منائیں گے ،سندھ میں عام تعطیل 21 اگست سے 24 اگست تک ہوں گی۔ 

Advertisement