حنیف عباسی کی انجیو پلاسٹی کےبعد صحت تسلی بخش قرار، واپس اڈیالہ منتقل

Last Updated On 26 August,2018 06:24 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی انجیو پلاسٹی کے بعد صحت بہتر ہو گئی جس کے بعد انھیں ہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیاگیا، راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے انکی حالت تسلی بخش قرار دی ہے۔

ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا پانے والے حنیف عباسی کو20 اگست کو طبیعت خراب ہونے پرہسپتال لایا گیا تھا جہاں انکے تفصیلی معائنے کے بعد انجیوپلاسٹی ہوئی۔ راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کے بعد ڈاکٹروں نے انکی حالت تسلی بخش قرار دیدی جس پر انھیں ہسپتال سےڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بعد ازاں انھیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
 

Advertisement