وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات

Last Updated On 31 August,2018 03:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے کراچی کے مسائل کے حل کے لئے جامع پروگرام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، وفد میں خالد مقبول صدیقی، نسرین جلیل، امین الحق اور وسیم اختر شامل تھے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی اتحاد سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا، ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے کراچی میں جلد بڑے منصوبے شروع کرنے پر زور دیا، جس پر وزیراعظم نے کراچی کے مسائل کے حل کے لئے جامع پروگرام دینے کا عزم ظاہر کیا۔