مدینہ ائیرپورٹ پر پھنسے 216 حجاج کوشاہین ایئرکی پروازوطن واپس لے آئی

Last Updated On 02 September,2018 11:02 am

کراچی: (دنیا نیوز) مدینہ ائیرپورٹ پر پھنسےحجاج کرام کو لیے شاہین ایئرلائن کی پرواز آج صبح وطن واپس پہنچ گئی، پرواز سے وطن واپس پہنچے والے حجاج اکرام کی تعداد 216 ہے۔

مدینہ ائیرپورٹ پر پھنسے حجاج کرام کو 2 روز بعد بالآخر وطن واپس پہنچا دیا گیا، شاہین ائیرلائن کو پرواز کی اجازت نہ ملنے کے باعث پرواز حجاج کرام مدینہ ائیرپورٹ پر بے یارومددگار تھے۔ حجاج کرام کو شاہین ایئرلائن کی پرواز این ایل 704 واپس لائی۔ مسافروں نےشکوہ کیا کہ ائیرلائن انتظامیہ کی غفلت کے باعث غیرملک میں بےآسرا رہے۔ دو روز تک شاہین ائیرلائن کی انتظامیہ غائب رہی، فریاد سننے والا کوئی نہ تھا۔

شاہین ایئرلائن کا اجازت نامہ منسوخ ہونے کے باعث مسافر 2 دن تک مدینہ ایئرپورٹ پر پھنسے رہے تھے تاہم سول ایویشن اتھارٹی کی اجازت کے بعد شاہین ایئرلائن حجاج کرام کو وطن واپس لانےمیں کامیاب ہوئی۔