وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کر دی گئی، 6 نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا

Last Updated On 11 September,2018 02:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کر دی گئی، 6 نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا، حلف اٹھانے والے وزرا کے عہدوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

حلف اٹھانے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وزرا سے حلف لیا، علی زیدی، علی محمد مہر، عمر ایوب خان نے وفاقی وزیر جبکہ مراد سعید، شبیر قریشی اور حماد اظہر نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا، وفاقی کابینہ میں 19 وفاقی وزراء، 4 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 3 معاونین خصوصی بھی شامل ہیں، وفاقی کابینہ کے اراکین کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی۔
 

Advertisement