وزیراعظم ہاوس میں نازوں سے پلی 8 بھینیسوں کی نیلامی کا فیصلہ

Last Updated On 11 September,2018 12:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھینسوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر آگئی، وزیراعظم ہاوس میں نازوں سے پلی 8 بھینیس نیلامی کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، تبدیلی سرکار نے کفایت شعاری مہم پر عمل کرتے ہوئے وزیراعظم کے زیر استعمال 4 ہیلی کاپٹروں سے بھی جان چھڑانے کی ٹھان لی۔

وزیراعظم ہاوس کی چمچماتی گاڑیوں کے بعد موٹی تازی بھینسوں کی شامت آگئی، نعیم الحق نے وزیراعظم ہاوس میں بندھی بھینسوں کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں بھی نیلام کی جائیں گی۔

نعیم الحق نے بتایا یہ بھینسیں نواز شریف نے رکھی تھیں، جن سے وہ اپنی غذائی ضروریات پوری کرتے تھے۔ وزیراعظم ہاوس میں موجود 4 ہیلی کاپٹر بھی تبدیلی سرکار کو کھٹکنے لگے، حکومت نے چاروں ہیلی کاپٹرز نیلام کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا۔
 

Advertisement