کلثوم نواز کی وفات خاندان کیلئے بڑا دھچکا ہے، شہباز شریف

Last Updated On 11 September,2018 11:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب اور مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے دیور میاں محمد شہباز شریف نے ان کے انتقال کو خاندان کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔

میاں شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال ہو گیا ہے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرحومہ کی میت کو پاکستان لایا جائے گا، پہلی دستیاب فلائٹ سےلندن روانہ ہونگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ نواز شریف نے ہر مشکل میں اہلیہ سے مشاورت کی۔ بیگم کلثوم نواز نے ڈکٹیٹرشپ کو چیلنج کیا، مرحومہ کی جمہوریت سے وابستگی اٹل تھی، کلثوم نواز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔