کلثوم نواز کا انتقال، ن لیگ کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل

Last Updated On 11 September,2018 08:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی وجہ سے پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں 3 دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ۔

ن لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے سوگ میں تمام سیاسی سرگرمیاں تین دن کے لئے معطل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز ایک نڈر خاتون تھیں، انھوں نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لاتے ہوئے دو یا تین دن لگ سکتے ہیں۔ شہباز شریف سابق وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

ایک سوال ایک جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے آگے نہیں جھکیں گے، جو ہمارا حق ہیں لیں گے، میاں نواز شریف کو کم از کم ایک ہفتے کے لئے پے رول پر باہر آنے دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف ظلم اور زیادتی کی جا رہی ہے، حکومت نے پہلی ہی کابینہ میٹنگ میں نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا دیا تھا۔

 

Advertisement