آرمی چیف کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہارِ افسوس

Last Updated On 11 September,2018 09:58 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انھیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے، آمین۔