اللہ تعالی کلثوم نواز کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، چیف جسٹس

Last Updated On 11 September,2018 10:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے تعزیتی پیغام میں بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا اور مرحومہ کے غمزدہ خاندان کیساتھ بھی تعزیت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔
 

Advertisement