شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز منتقلی، تفصیلی فیصلہ ایک ہفتے میں جاری کرنیکا حکم

Last Updated On 11 September,2018 09:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز منتقلی سے متعلق تفصیلی فیصلہ ایک ہفتے میں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیب اپیل کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں ابھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا انتظار ہے، تفصیلی فیصلہ آنے تک وقت دیا جائے۔

سپریم کورٹ نے استدعا منظور کرتے ہوئے رجسٹرار ہائیکورٹ کو حکم دیا کہ ریفرنسز منتقلی سے متعلق تفصیلی فیصلہ ایک ہفتے میں جمع کرائیں۔