نواز شریف ،مریم نواز ، کیپٹن صفدر پیرول پر رہا، خصوصی طیارے پر لاہور منتقل

Last Updated On 12 September,2018 05:27 am

نوازشریف ،مریم نواز اور صفدر کو اڈیالہ جیل سے رات گئے پیرول پر رہا کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچا دیا گیا

نوازشریف ،مریم نواز اور صفدر کو اڈیالہ جیل سے رات گئے پیرول پر رہا کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچا دیا گیا ۔ جہاں سے سخت سیکورٹی میں انہیں جاتی امرا پہنچایا گیا۔

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے لندن میں انتقال کے بعد نواز شریف کو صاحبزادی اور داماد سمیت،،،خصوصی طیارے میں لاہور منتقل کیا گیا۔


شہباز شریف نے نوازشریف، مریم اور صفدر کی پیرول پر رہائی کی درخواست دی تھی۔ نوازشریف کو بارہ گھنٹے کے لیئے رہا کیا گیا۔


محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سےتین کمروں پر مشتمل جاتی امرا کاایک حصہ سب جیل قراردیا گیاہے، تاہم نوازشریف صرف خاندان کے افرادسے مل سکیں گے۔ عام شہریوں کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔