اڈیالہ میں قید نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے 70 افراد کی ملاقات

Last Updated On 06 September,2018 05:28 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے آج اڈیالہ جیل میں 40 لیگی رہنماؤں سمیت 70 افراد نے ملاقات کی۔

شہباز شریف، سلیمان شہباز، یوسف عباس، عزیز عباس اور مریم نواز کی بیٹی مہرالنساء نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ پارٹی رہنماء بھی بڑی تعداد میں اڈیالہ جیل پہنچے اور سابق وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے پارٹی رہنماؤں میں پرویز رشید، جاوید ہاشمی، مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، چوہدری تنویر خان، خواجہ آصف، خرم دستگیر، سائرہ افضل تاررڑ اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنماؤں نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو ناکام قرار دے دیا۔ ملاقاتوں کے موقع پر جیل کے اطراف اور اندر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Advertisement