ملالہ یوسف زئی کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار افسوس

Last Updated On 11 September,2018 10:53 pm

لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ملالہ یوسفزئی کا تعزیتی پیغام، کہا کہ ان کی سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ملالہ یوسفزئی کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ ملالہ نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تمام اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ملالہ یوسفزئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ سابق خاتون اول کی وفات پر دلی رنج ہوا ہے، بیگم کلثوم نواز کی سیاسی جدوجہد اور دلیری یاد رہے گی۔

خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور ہارلے سٹریٹ کلینک لندن میں زیر علاج تھیں جہاں وہ انتقال کرگئیں۔ کلثوم نواز کی میت کو پاکستان لایا جائے گا اور ان کی تدفین جاتی امراء رائیونڈ میں کی جائے گی۔
 

Advertisement