تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار میں 300 میگاواٹ کا اضافہ

Last Updated On 14 September,2018 04:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تربیلا ڈیم کے دوسرے یونٹ کی صفائی کے بعد بجلی کی پیداوار میں 300 میگاواٹ کا اضافہ، مجوعی پیداوار 770 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

گزشتہ کئی ماہ سے ڈیموں میں پانی کی کمی تھی جس کے باعث بجلی کی پیداوار میں بھی کمی کا سامنا تھا، مگر پانی کی سطح اونچی ہونے کے باوجود تربیلا ڈیم میں مٹی جمع ہونے سے بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی تھی۔

واپڈا کے جاری اعلامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم کے دوسرے یونٹ سے مٹی ہٹا دی گئی ہے جس کے بعد بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ واپڈا کے مطابق تربیلا کے یونٹ کی بحالی سے 300 میگاواٹ بجلی حاصل ہونا شروع ہو گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پہلے یونٹ سے بھی 470 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے، اس طرح تربیلا کے دونوں یونٹس سے مجموعی طور پر 770 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔