وزیراعظم کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش، جواب کا انتظار ہے: دفتر خارجہ

Last Updated On 20 September,2018 02:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو جوابی خط لکھتے ہوئے پاک بھارت مذاکرات جلد شروع کرنے پر زور دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اچھا ہو گا کہ جنرل اسمبلی میں پاک بھارت وزرائےخارجہ بات چیت کا باقاعدہ آغازکریں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کے خیرسگالی جذبات کا اسی اندازمیں جواب دیا۔ وزیراعظم نے پاک بھارت مسائل کا مل بیٹھ کر حل نکالنے پرزور دیا ہے۔ بھارت کی طرف سے باضابطہ جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےبھارتی ہم منصب کو خط لکھا ہے جس میں عمران خان نے بھارت سے دوستی کی خواہش کا دوبارہ اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے خط میں لکھا ہے کہ جنرل اسمبلی میں پاک بھارت وزرائےخارجہ بات چیت کا باقاعدہ آغاز کریں۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات جلد شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر تیز پیشرفت کی جائے۔ یاد رہے وزیراعظم نے یہ خط بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خط کے جواب میں لکھا ہے

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کے خیرسگالی جذبات کا اسی اندازمیں جواب دیا۔ وزیراعظم نے پاک بھارت مسائل کا مل بیٹھ کر حل نکالنے پرزور دیا ہے۔ بھارت کی طرف سے باضابطہ جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کومثبت اندازمیں جوابی خط لکھا، بھارتی وزیراعظم کے خیرسگالی جذبات کا اسی انداز میں جواب دیاگیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئیں بیٹھ کر تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالتے ہیں، عمران خان بھارت کی طرف سے خط کے باضابطہ جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔