یمن تنازع ،عمران خان کی سعودی عرب کو کردار ادا کرنے کی پیش کش

Last Updated On 20 September,2018 12:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے یمن تنازع پر سعودی عرب کو کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی، انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا، پاکستان بھی ہمیشہ سعودی عرب کےساتھ کھڑا رہےگا ۔ نائن الیون کے ذمہ دار پاکستان میں نہیں تھے، وزیراعظم نے ایران سے اچھے تعلقات پر زور بھی دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یمن تنازع میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، مسلم دنیا کوا کٹھا کرنے کے لیے مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، سعودی عرب نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کےساتھ کھڑا رہےگا۔ انھوں نے ایران کے ساتھ بھی اچھے تعلقات پر بھی زور دیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نائن الیون کے ذمہ دار پاکستان میں نہیں تھے، ملک میں چین جیسی ترقی لانا چاہتا ہوں، ایک عام شخص ہوں جس نے سخت محنت سے اپنے خوابوں کو سچ کر دکھایا، آخری خواب پاکستان کو عدل پر مبنی فلاحی اسلامی ریاست بنانا ہے۔
 

Advertisement