لاہور (دنیا نیوز ) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے. وزیراعلی ہاوس لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی اس دوران وزیراعظم کو 100 روزہ پلان اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی گئی. وزیراعظم نے ہدایت کی کہ لوکل باڈیزنظام کو 48 گھنٹےمیں حتمی شکل دی جائے، اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی کامقصدعوام کوبااختیاربناناہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے آج کے دورہ لاہور کے دوران پنجاب حکومت کا 100 روزہ پلان اور پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام ایجنڈے کے اہم ترین نکات میں شامل ہے، وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں 100 روزہ پلان اور بلدیاتی نظام پر عملدرآمد سمیت دیگر اہم معالات پر غوروحوض کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ لوکل باڈی نظام کو 48 گھنٹوں میں حتمی شکل دی جائے، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا مقصد عوام کو با اختیار بنانا ہے۔
وزیراعظم سے نیشنل کمیشن فار پولیس ریفارمز کے سربراہ ناصر خان درانی کی ملاقات بھی طے ہے۔ وزیراعظم بعد ازاں بیوروکریسی اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔