خاتون اول بشریٰ بی بی کی بے آسرا افراد سے ملاقات، مسائل سنے

Last Updated On 23 September,2018 09:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) خاتونِ اول بشریٰ بی بی وعدہ نہ بھولیں، دوسری بار لاہور آنے پر ملاقات کے لیے بے آسرا افراد کے مراکز پہنچ گئیں اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا اور مسائل سنے۔

وزیرِاعظم عمران خان کی ساتھ ساتھ خاتون اول بھی متحرک، عمران خان نے ایوان وزیرِاعلیٰ نے مختلف اجلاسوں کی صدارت کی تو خاتون اول بے سہارا افراد سے ملنے پہنچ گئیں۔

خاتون اول بشری بیگم نے پہلے اولڈ ایج ہوم ٹاؤن شپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بزرگ خواتین اور افراد سے مل کر ان کے مسائل سنے۔ بزرگ خواتین نے خاتون اول کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

بشریٰ بی بی اور فرح خان گہوارہ ہوم بھی پہنچیں جہاں پر بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ خاتون اول نے بچوں کی فرمائش پر ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

خاتون اول بشریٰ بی بی نے کچھ وقت بے آسرا افراد کے ادارہ کاشانہ میں بھی گزارا اور ان کے بھی مسائل سنے۔ خاتون اوول نے پہلے دورہ لاہور کے موقع پر بھی دارالشفقت کا دورہ کیا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ وہ بے سہارا افراد کے اداروں میں آتی رہیں گی۔
 

Advertisement