ارکانِ پارلیمنٹ کیلئے مفت سفر، ایک ارب روپے کے واؤچرز جاری

Last Updated On 24 September,2018 11:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ارکانِ پارلیمنٹ کی موجاں ای موجاں، خزانہ کا منہ کھل گیا، اراکین کو مراعات کی مد میں ایک ارب روپے کے سفری واؤچرز جاری کر دیے گئے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ارکانِ پارلیمنٹ اندرونِ ملک مفت فضائی سفر کر سکیں گے کیونکہ انھیں سالانہ بزنس کلاس کے 20 ریٹرن ٹکٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی مراعات حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ان شخصیات کے علاوہ خورشید شاہ، سردار اختر مینگل، سردار ایاز صادق اور احسن اقبال کو بھی سفری سہولیات ملیں گی۔

خبریں ہیں کہ رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، علی امین گنڈا پور، سید نوید قمر، عامر لیاقت حسین، محمد عامر ڈوگر، راجہ ریاض، فرخ حبیب اور ریاض فتیانہ بھی ان سہولیات سے مستفید ہونگے۔