اردو بولنے والوں کیخلاف نہیں، لسانیت پھیلانے والوں کو جواب دیا، سہیل انور سیال

Last Updated On 28 September,2018 06:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی رہنما سہیل انور سیال نے اپنے بیان پر ڈٹتے ہوئے کہا ہے کہ اردو بولنے والوں کے خلاف نہیں، سندھ میں لسانیت پھیلانے والوں کو جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما سہیل انور سیال اپنے بیان پر قائم ہیں اور بیک فٹ پر جانے کو تیار نہیں ہیں۔ جیالے رہنما نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اردو بولنے والوں کے خلاف نہیں، سندھ میں لسانیت پھیلانے والوں کو جواب دیا۔

اس سے قبل ایوان میں سہیل انور سیال خاموش نظر آئے۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کو سابق وزیر داخلہ کے الفاظ پر اراکین سے معذرت کرنا پڑی۔

خیال رہے کہ پی پی رہنما نے گزشتہ روز ار دو بولنے والوں سے متعلق بیان دیا تھا جس پر ایوان میں گرما گرمی ہوئی، اپوزیشن نے بھی جوابی وار کئے لیکن ناصر شاہ کی معذرت نے آج معاملے کو ٹھنڈ ا کر دیا۔

ادھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سہیل انور سیال کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔