یو اے ای میں 3 سو پاکستانیوں کی جائیدادیں، تحقیقات کا آغاز

Last Updated On 30 September,2018 10:18 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں رکھنے والے 3 سو پاکستانیوں کی فہرست ایف بی آر کے حوالے کر دی۔ فہرست میں شامل زیادہ تر افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، یو اے ای حکام نے ان پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تصدیق کر دی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں بنانے والے 300 پاکستانیوں کی فہرست ایف بی آر کے حوالے، فہرست میں جائیدادوں کی تفصیل اور ایڈریس بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے کی فراہم کردہ فہرست میں شامل زیادہ تر افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔ لاہور کے رہائشی وقار احمد کی یو اے ای میں 22 جبکہ کراچی کے عبدالحفیظ شیخ کی 18 جائیدادیں ہیں۔ سیالکوٹ کے ملک محمد خان 18، لاہور کے ظفر علی اور نوشاد ہارون بھی 12،12 جائیدادوں کے مالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں کا سراغ مل گیا، تحقیقات شروع

ذرائع کے مطابق یو اے ای حکام نے ان پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تصدیق کر دی ہے۔ ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ایف بی آر بتائے کیا ان 3 سو پاکستانیوں میں سے کسی نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھایا ہے یا نہیں، اگر نہیں تو ان کی نشاندہی کی جائے۔