تحریک انصاف عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے، فاروق ستار

Last Updated On 02 October,2018 08:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ عوام کو سنہرے خواب دکھانے والی پارٹی تحریک انصاف آج انہی پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے۔

پاکستان ٹریول مارٹ نمائش میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل بڑے بڑے دعوے کرنے والی تحریک انصاف آج عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر ٹیکس تھوپے جا رہی ہے۔

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ملک 90 فیصد قبضے امریکن اور رشین کٹنگ کے ذریعے کئے گئے، مگر ایم کیو ایم پاکستان کو چائنا کٹنگ کے نام پر بدنام کیا جاتا ہے۔

سانحہ بارہ مئی سے متعلق جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سانحہ پکا قلعہ اور قصبہ علی گڑھ پر بھی اعلیٰ عدالتی کمیش بنانا چاہِیے تا کہ سب کو انصاف مل سکے۔
 

Advertisement