پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی جانچنے کے لیے ویب سائٹ لانچ

Last Updated On 03 October,2018 11:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے حکومت کی کارکردگی جانچنے کے لیے ویب سائٹ لانچ کر دی، جس میں عمران خان حکومت کے پہلے 100 دن کی کارکردگی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے حکومت کے 100 روزہ پلان کو ٹریک کرنے کے لیے ویب سائٹ لانچ کی ہے، ویب سائٹ کی مدد سے شہریوں کو حکومت کی کارکردگی اور 100 روزہ پلان کی جانب پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ عام انتخابات 2018 سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف نے اقتدار ملنے پر پہلے 100 دن کا پلان دیا تھا جس میں نظامِ تعلیم میں بہتری، طبی سہولیات، زراعت کے شعبے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات، ٹیکس اصلاحات، جوڈیشل ریفارمز، لوٹی ہوئی دولت کی واپسی، غیر سیاسی پولیس اور ملکی سلامتی سمیت دیگر مسائل شامل تھے۔