'شہباز شریف کی گرفتاری پر پارلیمنٹ کو آگاہ کرنا حکومت کی ذمے داری ہے'

Last Updated On 06 October,2018 12:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خورشید شاہ کا کہنا ہے قائد حزب اختلاف پارلیمنٹ کا اہم ترین حصہ ہیں، ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی ہے، شہباز شریف کی گرفتاری پر پارلیمنٹ کو آگاہ کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

سابق اسپیکر ایاز صادق نے پی پی رہنما خورشیدشاہ سے رابطہ کیا اور اجلاس ریکوزیشن کرانے کیلئے پیپلزپارٹی کو حمایت کی درخواست کی۔ جس پر خورشید شاہ نے کہا بلاول بھٹو سے بات ہوئی ہے، انہوں نے اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی حمایت کی ہے۔

 

Advertisement