فاٹا میں 13 پولیس لائنز، 95 تھانے اور 190 پوسٹیں قائم کی جائیں گی

Last Updated On 09 October,2018 02:14 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پخوتنخوا پولیس کا فاٹا میں پولیسنگ کے ہوم ورک آخری مرحلہ میں داخل ہو گیا، قبائلی علاقوں میں 13 پولیس لائنز 95 تھانے اور190 پولیس پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق قبائلی علاقوں میں پولیس فورس کی مجموعی تعداد چالیس سے پینتالیس ہو گی، قبائلی علاقوں میں بائیس نئی بھرتیاں کی جائیں گی اور لیویز اورخاصہ دار کو کے پی پولیس فورس میں ضم کیا جائے گا۔

ضلعی سطع پر سی ٹی ڈی،ایلیٹ فورس اور دیگر یونٹس بھی قائم کئے جائیں گے، ذرائع کے مطابق پولیس ایکٹ کے تحت جرگہ سسٹم ڈی آر سی یونٹ قائم کئے جائیں گے۔ قبائلی اضلاع میں پولیسنگ اور دیگراقدامات کے لیے سماجی نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ شخصیات کو اعتماد میں لیا جائے گا۔