فاٹا کے صوبائی انتخابات کے لیے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

فاٹا کے صوبائی انتخابات کے لیے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق متحدہ قبائل پارٹی کی جانب سے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کا 5 رکنی لارجر بینچ دوبارہ غور کرے گا۔ درخواست کی دوبارہ سماعت 2 جولائی کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوگی اور اس کے لیے درخواست گزاروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔ درخواست متحدہ قبائل پارٹی کے رہنماء حبیب نور کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک سال بعد کرانے کا فیصلہ درست نہیں، پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن کرائے جائیں اور اس کیلئے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بینچ نے 25 جون کو متحدہ قبائل پارٹی کی درخواست مسترد کردی تھی۔