سردار اخترمینگل پر حملے کی کوشش گارڈ نے ناکا م بنا دی

Last Updated On 11 October,2018 05:21 pm

کوئٹہ: (روزنامہ دنیا) مشکوک شخص سے دستی بم برآمد،اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا: اخترمینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل پر حملے کی کوشش ناکا م، ذاتی سکیورٹی گارڈ نے دوران تلا شی مشکوک افراد سے دستی بم برآمد کر لیا، اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے وڈھ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل پر حملے کی کوشش ناکام
بنا تے ہوئے سردار اختر مینگل کے ذاتی سکیورٹی گارڈ نے مین گیٹ پر تلاشی لی تو مشکوک افراد سے اسلحہ وہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا،حملہ آور اسلحے اور ہینڈ گر نیڈ کے ہمراہ رہائش گاہ میں داخل ہونا چا ہتا تھا۔
دو مشکوک افراد کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں اختر جان مینگل نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا ،جو لو گ ہمیں ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں وہ خود ڈرے ہوئے ہیں ،ہم کسی سے نہیں ڈرتے میرے گھر پر حملہ بلوچی روایات کے منافی ہے ،جودن موت کا مقرر ہے اس دن پھر کوئی بھی بچا نہیں سکتا ،عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری ر کھیں گے۔
 

Advertisement