کشمور میں ٹرین کی رکشے کو ٹکر ، 10 افراد جاں بحق

Last Updated On 16 October,2018 06:30 pm

کشمور (دنیا نیوز ) کشمور میں تیز رفتار ٹرین نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تنگوانی کے قریب پیش آیا جہاں ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث ڈرائیور نے گزرنے کی کوشش کی لیکن اسی دوران وہاں سے گزرنے والی ٹرین کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کر ا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا اور ڈاکٹروں کی جانب سے پوری کوشش کرنے کے باوجود دیگر چار افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔ 6 افراد نے حادثے کے وقت جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ دیا تھا۔