کراچی: عدالت کے باہر سائلین کی دہائیاں، چیف جسٹس نے نمائندوں کو بلا لیا

Last Updated On 26 October,2018 11:45 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر سائلین اپنے اپنے مسائل لیکر پہنچے، پاکستان سٹیل کے ملازمین بھی واجبات نہ ملنےپر دہائیاں دیتے رہے، ایک شہری قبضہ مافیا کے خلاف پھٹ پڑا، ڈاؤ ڈینٹل کالج کی انرولمنٹ نہ ہونے پر طالبات نے احتجاج کیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سپریم کورٹ رجسٹری آمد پر سائلین نے اپنے اپنے دکھڑے سنانا شروع کر دیئے، ایک شہری قبضہ مافیا کے خلاف پھٹ پڑا، چیف جسٹس نے نمائندوں کو بلا لیا۔

پاکستان سٹیل کے ملازمین نے بھی واجبات نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی انہیں واجبات دلائے جائیں۔ زمینوں پر قبضے کے خلاف کورنگی نمبر ایک کی خواتین بھی دہائیاں دیتی نظرآئیں۔ ڈاؤ کالج کی طالبات نے ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔