پنوعاقل کے قریب کار نہر میں جا گری، 3 افراد جاں بحق

Last Updated On 28 October,2018 01:35 pm

سکھر: (دنیا نیوز) سکھر کے قریب تیز رفتار کار نہر میں جا گری جس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ایک شخص کو بچا لیا گیا۔ کارمیں سوارافرادرحیم یارخان سےکراچی جارہےتھے۔

پنوعاقل کے قریب بے قابوکار نہر میں جا گری ، حادثے کے نتیجے میں 3 پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تاہم چوتھے شخص کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے باہر نکال لیا جس کی جان بچ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور کار ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر نہر میں گر گئی تاہم پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کرحادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

Advertisement