محکمہ موسمیات کی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، سموگ میں کمی کا امکان

Last Updated On 01 November,2018 12:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، درجہ حرارت گرنے سے سموگ میں کمی آ سکتی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے خبر دی ہے کہ آج لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مینہ برس سکتا ہے، آسمان سے گرتے پانی کی وجہ سے جہاں درجہ حرارت میں کمی آئے گی وہیں درجہ حرارت اور فضا میں پھیلی سموگ میں بھی کافی حد تک کمی کا امکان ہے۔

ادھر بھارت کی مشرقی ریاستوں پر چھانے والی سموگ پنجاب کے مختلف شہروں کو متاثر کر رہی ہے، شہریوں کو سموگ کے اثرات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ پشاور، مالاکنڈ ڈویژن ، ہزارہ، مردان، بنوں اور کوہاٹ میں بھی بادل برس سکتے ہیں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
 

Advertisement