نواز ، زرداری کی ملاقات ہوسکتی ہے: خواجہ آصف

Last Updated On 02 November,2018 10:40 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) مسلم لیگ (ن ) کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پر تنقید میں آئین سے تجاوز نہیں کریں گے، ہم دوام دینے کے بجائے چاہیں گے کہ اس حکومت کا برا حال ہو، ہم دھرنوں کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں، پارٹی میں نواز شریف کی رائے ضرور ہوتی ہے مگر فیصلے شہباز شریف کرتے ہیں نواز اور آصف زرداری کی ملاقات ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی سے کسی نے حکومتسے این آر او نہیں مانگا، اے سی پی کا مقصد اپوزیشن کو متحد کرکے سامنے لانا ہے، ہماری جماعت اس کانفرنس میں اپنا ایجنڈا پیش کرنا چاہتی ہے۔