چیف جسٹس کا احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا نوٹس

Last Updated On 07 November,2018 10:41 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے حالیہ دنوں میں ملک بھر میں ہونے والے دھرنوں اور احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا نوٹس لے لیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں سے تین دن کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

چیف جسٹس کی جانب سے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے ردعمل میں توڑ پھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج میں عوام کا بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا، نوٹس کا مقصد متاثر ہ افراد کی مشکلات کا ازالہ کرنا ہے۔

چیف جسٹس نے یہ نوٹس میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیا ہے، چیف جسٹس نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے تین روز میں نقصانات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
 

Advertisement