آسیہ ملتان جیل سے رہا، اسلام آباد منتقل

Last Updated On 08 November,2018 08:34 am

اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا ) سپریم کورٹ آف پاکستان سے فیصلے کے بعد آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے فیصلہ کے بعد گزشتہ روز آسیہ بی بی کی روبکار ملتان جیل حکام کو موصول ہوئی جس پر رات گئے آسیہ کو وومن جیل سے رہا کر دیا گیا جہاں ایک غیرملکی سفارتی نمائندہ بھی موجود تھا جس کے ہمراہ آسیہ بی بی کو خصوصی پرواز پر ملتان سے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔
آسیہ بی بی کو سفارتی نمائندے کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں اسلام آباد لایا گیا ہے جس سے متعلق تمام اقدامات کو انتہائی خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

 

Advertisement