دادو: رات گئے کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 8 مسافر جاں بحق، 32 زخمی

Last Updated On 08 November,2018 09:03 am

دادو: (دنیا نیوز) دادو میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ کی ٹرالر کے پیچھے سے ٹکر میں ایک خاتون سمیت 8 مسافر جاں بحق اور 32 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 7 مسافروں کی حالت تشویشنا ک ہے۔

دادو میں مخدوم بلاول کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ چاول سے بھرے ٹرالر کے اندر گھس گئی، جس میں ایک خاتون سمیت 8 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 32 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی جا رہی تھی۔

پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق مسافروں کو سول ہسپتال پہنچایا جبکہ 7 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ اور حیدرآباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کوچ کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔
 

Advertisement