فیاض الحسن چوہان کا عوام کو کامران خان کا پروگرام دیکھنے کا مشورہ

Last Updated On 08 November,2018 07:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے عوام کو کامران خان کا پروگرام دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کامران خان کے ساتھ میں نون لیگ کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، احتساب کا کدو کٹے گا تو سب میں بٹے گا، شاہد خاقان نے اپنی ایئر لائن کیلئے پی آئی اے کو چونا لگایا۔

 صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی حریفوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حمزہ شہباز 10 سال سے پولٹری کا غیرقانونی کاروبار کرتے تھے، رانا مشہود حمزہ شہباز کے پولٹری بزنس میں فرنٹ مین تھے، رانا مشہود صوبے کی پولٹری انڈسٹری سے پنجاب میں کھربوں روپے لوٹ مار کر کے ککٹری مافیا سے مشہور ہوئے۔ انہوں نے کہا شاہد خاقان نے اپنی ایئرلائن کے لئے پی آئی اے کو چونا لگایا، شاہد خاقان عباسی درس دینا چھوڑ دیں اور لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں۔

شہبازشریف کو 56 کمپنیز اسکینڈل میں گرفتارکیا،ڈی جی نیب کی وضاحت:

صوبائی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری پر ن لیگ کا احتجاج گھسیانی بلی کھمبا نوچے والی بات ہے، احتساب میں کوئی بھی جماعت والا ہو ہماری حکومت کسی بھی طرح نیب اور سپریم کورٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کرے گی۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے جتنے مافیاز ہیں سب کو معلوم ہے کہ عمران خان، سردارعثمان کرپشن خاتمے کا نعرہ لگا کر نکلے ہیں۔

 ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے آسیہ بی بی کے بیرون ملک جانے کی خبروں کی تردید کی اور کہا عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا فیصلہ بھی عدالت کرے گی۔
 

Advertisement