آج ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے امکانات کم

Last Updated On 08 November,2018 04:28 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم جزوی ابر آلودہونے کا امکان ہے اورچاند دکھائی دینے کا امکان بہت کم ہے جس کی وجہ سے یکم ربیع الاول مبارک نو نومبر کو ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔ جس کے باعث12ربیع الاول 21نومبر کو ہونے کا امکان ہے ۔