اسحاق ڈار کے اکائونٹ سے 36 کروڑ روپے پنجاب حکومت کو منتقل

Last Updated On 16 November,2018 02:29 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا ) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 36 کروڑ 58 لاکھ 71 ہزار 974 روپے ضلعی انتظامیہ کو منتقل کر دئیے گئے، ضلعی انتظامیہ لاہور نے محکمہ خزانہ کو آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات حکومت پنجاب کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اورنیب لاہور نے عملدرآمد کیلئے حکومت پنجاب کو لکھا تھانجی بینک نے بذریعہ پے آرڈرز مذکورہ رقم ضلعی انتظامیہ کو منتقل کر دی۔ ضلعی انتظامیہ نے پیسے پنجاب حکومت کو دینے کیلئے اکاؤنٹس تفصیلات مانگ لیں۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار کی گلبرگ کی کوٹھی پہلے ہی ایل ڈی اے کی تحویل میں ہے۔