بے گھر افراد کیلئے عارضی پناہ گاہیں قائم، کھانے کا بھی مناسب انتظام

Last Updated On 25 November,2018 03:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلی عثمان بزدار نے بے گھر افراد کیلئے شامیانوں اور کھانے کا انتظام کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ شدید سردی کے موسم میں سڑک کنارے فٹ پاتھوں پر سونے والے بے گھر افراد کیلئے رات بسر کرنے کا معقول انتظام کیا جائے۔

حکومت پنجاب نے وزیراعظم کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے بے گھر افراد کیلئے مخصوص مقامات پر شامیانے نصب کر دیئے ہیں جہاں سڑک کنارے سونے پر مجبور افراد سخت سردی میں رات سکوں سے بسر کر سکیں گے۔

وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر شامیانوں کے ساتھ ساتھ مناسب کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے جہاں بے سہارا افراد بغیر کسی قیمت کے پیٹ کی آگ بھی بجھا سکیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹیوٹ میں کہا تھا کہ سردی میں اضافے کے باعث بن چھت افراد کے لیے شامیانے لگائے جائیں اور خوراک کا انتظام بھی کیا جائے۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلی کے جاری کردہ احکامات کے مطابق شہر میں پانچ مقامات پر عارضی پناہ گاہ کا انتظام کیا جارہا ہے، جہاں پر بن چھت افراد کے لیے آرام کرنے اور کھانے کا بہترین انتظام کردیا گیا ہے۔
 

Advertisement