آئندہ چند روز میں بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Last Updated On 27 November,2018 06:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے زیادہ تر بالائی اور وسطی علاقوں میں اگلے دو روز بادل چھائیں گے اور بارش ہوگی، پہاڑوں برفباری کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا لیکن مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

کل راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئندہ 5 روز تک بارشیں نہ برسنے کے سبب سردی میں اضافے کی رفتار سست ہو گئی، اس کے بعد متوقع طور پر مغربی ہواؤں کا سلسلہ آ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کا 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
 
 

Advertisement